اسلام آباد۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سالانہ اجلاس میں ملکی معیشت، زرمبادلہ ذخائر اور برآمدی شعبے کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، توانائی اور اجرتی لاگت کیلئے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔
کراچی میں ہونے والے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت کاروباری افراد اور صنعت کاروں نے شرکت کی، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زائد ہو چکیں۔
جمیل احمد نے بتایا کہ جون 2025 میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گئی ۔ پالیسی ریٹ بھی 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ چکا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ کاروباری لاگت غیر مسابقتی ہو چکی ہے، جس کیلئے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔