اسلام آباد۔ ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ستمبر تک 19.73 ارب ڈالر پر پہنچ گئے
سٹیٹ بینک کے ذخائر 2.09 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.35 ارب ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.39 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.378 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔