سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور۔سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل ایک چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان سمیت متعدد سابق اور موجودہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔

کمشنر پشاور نے بتایا کہ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور تشہیر سے حاصل ہونے والی رقم مکمل طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ان کے مطابق یہ میچ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے عوامی دلچسپی کے پیشِ نظر مختلف فنکاروں، گلوکاروں اور نامور شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی۔

کمشنر پشاور نے میچ کے انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تین روز بعد ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں