اسلام آباد۔مسلسل مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد عبور کر لی
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 371 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔