پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے انسٹاگرام پر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور وہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد بڑھ کر 8.8 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
اس کامیابی نے نہ صرف مداحوں کو خوشی دی بلکہ ان کی اہلیہ اور نامور اداکارہ عائزہ خان کے لیے بھی فخر کا باعث بنی۔
عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ ضرور ثابت کرتی ہے کہ لوگ دانش کو دل سے چاہتے ہیں اور ان کی محنت کو سراہتے ہیں۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی سوشل میڈیا پر دانش تیمور کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔