BYD کا کراچی میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

اسلام آباد ۔پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ چینی کمپنی BYD (Build Your Dreams) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 تک پورٹ قاسم، کراچی میں اپنا جدید الیکٹرک وہیکل (EV) پلانٹ قائم کرے گی۔

یہ اقدام پاکستان کی ابھرتی ہوئی EV مارکیٹ میں نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ سرمایہ کاری کا نیا باب کھولے گا۔

چینی برانڈز کی برق رفتار پیش قدمی نے پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھنے کے ساتھ ہی MG، Haval اور BYD جیسے معروف برانڈز نے پاکستان کو مستقبل کی آٹو ہب کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

MG پہلے ہی اپنے الیکٹرک SUV ماڈلز متعارف کرا چکا ہے،Haval نے بھی ہائبرڈ ماڈلز کی لانچنگ شروع کر دی ہے

BYD کا یہ پلانٹ پہلا مکمل مقامی مینوفیکچرنگ یونٹ ہوگا، جس میں جدید بیٹریاں، پاور ٹرینز، اور چارجرز تیار کیے جائیں گے۔

پاکستان میں EV انڈسٹری کی صورتحال حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکل (NEV) پالیسی 2025-2030 کے بعد ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ماحول سازگار بنایا جا رہا ہے۔

Sazgar جیسی مقامی کمپنیاں پہلے ہی تھری ویلر الیکٹرک رکشے متعارف کرا چکی ہیں، جبکہ Dewan Farooque Motors نے حال ہی میں 300 سے زائد EV یونٹس مقامی طور پر اسمبل کیے ہیں۔

BYD کی سرمایہ کاری سے ملک کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے:

روزگار کے نئے مواقع: سیکڑوں انجینئرز، ٹیکنیشنز اور ورکرز کی بھرتی،مقامی مینوفیکچرنگ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹ سیکٹر میں آلودگی میں کمی،برآمدی مواقع: پاکستان خطے میں EV ایکسپورٹ ہب بن سکتا ہے

ترجمان BYDکے مطابق پاکستان ہمارا سٹرٹیجک پارٹنر ہوگا، ہم یہاں صرف پلانٹ نہیں لگا رہے بلکہ مستقبل کی الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی بنیاد رکھ رہے ہیں،حکومتی سطح پر وزارت صنعت و پیداوار، SEZ اتھارٹی اور BOIاس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں