ایپل کا2 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد۔ایپل نے 9 ستمبر کو اپنے نئے آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس متعارف کرائےمگر نئے آئی فونز کے متعارف کرانے کے ساتھ کمپنی کی جانب سے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کی گئی ہے،سو ڈالرز کمی کے بعد 2024 کا آئی فون 16 اب 699 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح آئی فون 16 پلس خریدنے کے لیے 799 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے،اب آئی فون 16 ای اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے،آئی فون 16 ای کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 599 ڈالرز میں دستیاب ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 15، 15 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کی فروخت روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ اب مارکیٹ میں تو شاید مل جائیں مگر ایپل کے آفیشل چینیلز سے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں