اگلے 10 برسوں تک بھی “جوان” نظر آنے کیلیے انجلینا جولی کیا تیاری کر رہی ہیں

انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک جوان اور باوقار نظر آنے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاس اینجلس کی چکاچوند دنیا میں جہاں ستارے عمر کے اثرات کو چھپانے کے لیے مہنگی بیوٹی مصنوعات اور ڈیجیٹل فلٹرز کا سہارا لیتے ہیں، وہیں ہالی وڈ کی اسٹائل آئیکون انجلینا جولی نے وقت کی رفتار کو تھامنے کا باقاعدہ منصوبہ بنا لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ اداکارہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دس برسوں تک ویسے ہی جوان اور پُرکشش دکھائی دیں گی جیسی وہ “مسٹر اینڈ مسز اسمتھ” کے زمانے میں تھیں۔

اس مقصد کے لیے انجلینا جولی نے جدید لیزر ٹریٹمنٹ کا انتخاب کیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اس ٹریٹمنٹ کے حیرت انگیز نتائج نے خود انجلینا کو بھی حیران کر دیا ہے، اور اب ان کا چہرہ ایک بار پھر تروتازہ اور شاداب دکھائی دے رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس لیزر ٹریٹمنٹ کا اثر فوری نہیں بلکہ مستقل ہے، اور آئندہ دس سال تک اس کے مثبت نتائج برقرار رہیں گے۔ انجلینا نہ صرف اپنی جلد کی دیکھ بھال کر رہی ہیں بلکہ اپنی خوراک پر بھی خاص توجہ دے رہی ہیں۔ ان کی روزمرہ غذا میں پروٹین، سبزیاں اور تازہ پھل شامل ہوتے ہیں، جو ان کی فٹنس اور جلد کی چمک کا راز ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ انجلینا جولی حال ہی میں فلم “ماریا” میں مشہور اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کے کردار میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، جب کہ اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جو رواں برس ستمبر میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں