امریکی اداکارہ خاتون پر حملے، تشدد اور چوری کے الزام میں گرفتار

امریکی ریئلٹی شو “براوو” کی سابق اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو وال مارٹ میں ایک لڑکی پر حملہ کرنے اور چوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، “تھکر دین واٹر” نامی براوو کے ریئلٹی شو میں شامل رہنے والی 21 سالہ ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک میں واقع وال مارٹ اسٹور سے گرفتار کیا گیا۔ اُن پر ایک خاتون پر حملہ کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے کا الزام ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق، ٹینکرڈ نے سیلف چیک آؤٹ لائن پر ایک خاتون کو پیچھے سے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک پتھروں سے بھری جراب سے خاتون کے چہرے پر حملہ کیا، اس دوران وہ ایڑھی والی مانیٹر جوتی پہنے ہوئے تھیں۔ حملے کے نتیجے میں متاثرہ خاتون بری طرح زخمی ہو گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، حملے کے بعد ڈائمنڈ ٹینکرڈ نے متاثرہ خاتون کا آئی فون 14 (جس کی مالیت تقریباً 1500 ڈالر ہے) اور لوئی وٹون برانڈ کا ہینڈ بیگ (جس کی مالیت 900 ڈالر بتائی گئی ہے) بھی چرا لیا۔ زخمی خاتون کو پیشانی پر شدید چوٹ آنے کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے ٹینکرڈ پر مہلک ہتھیار سے حملے اور چوری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ 25 ہزار ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی ڈائمنڈ ٹینکرڈ پر اقدام قتل اور ٹریفک حادثے کے بعد فرار ہونے کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔ ان کی اگلی پیشی 22 اگست کو عدالت میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں