کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زرمبادلہ کی منڈی میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں شرح مستحکم رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 32 پیسے سے گھٹ کر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 35 پیسے پر برقرار رہا۔
کرنسی مارکیٹ میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 9 پیسے بڑھ کر 333 روپے 69 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے اضافے کے بعد 282 روپے 84 پیسے کا ہو گیا۔
اسی طرح یو اے ای درہم 9 پیسے سستا ہو کر 77 روپے 56 پیسے جبکہ سعودی ریال 7 پیسے کمی کے بعد 75 روپے 66 پیسے میں دستیاب رہا۔