سوزوکی نے راوی پک اپ مہنگی کردی

کراچی سوزوکی نے اپنی مشہور کمرشل گاڑی راوی پک اپ کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمت 20 لاکھ 75 ہزار 560 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کی سابقہ قیمت 19 لاکھ 75 ہزار 560 روپے تھی۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں