ڈیرہ اسماعیل خان خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق درازندہ کے علاقے داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے کا شکار گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو خانوزئی بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔