دبئی: ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے اسپنر ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بڑی جست لگا کر ٹاپ پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی، جس کے بعد وہ 12 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔ سفیان مقیم تین درجے تنزلی کے ساتھ چودہویں نمبر پر آگئے ہیں، شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے پچیسویں اور حارث رؤف نو درجے بہتری کے بعد اٹھائیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں بھی پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار جست لگائی ہے اور 31 درجے ترقی کے ساتھ چوبیسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔