اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں فی اونس ریٹ 34 ڈالر اضافے کے بعد 3719 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے اور ایک تولہ سونا 3400 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2915 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے پر جا پہنچی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، ایک تولہ چاندی 63 روپے بڑھ کر 4595 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔