کرینا کپور کی فٹنس کا راز کیا ہے اور وہ کتنی دولت کی مالک ہیں؟

بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور ’’بے بو‘‘ کے نام سے مشہور کرینہ کپور خان اپنی 45ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ اس موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

کرینہ کپور نے 2012 میں معروف اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ وہ بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور لیجنڈ اداکار راج کپور کی پوتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 485 کروڑ روپے لگایا جاتا ہے، جس کے باعث وہ انڈسٹری کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے علاوہ وہ مختلف برانڈز اور اشتہارات سے بھی بھاری آمدنی حاصل کرتی ہیں۔

اپنی فٹنس اور حسن کو برقرار رکھنے کے لیے کرینہ سخت ورزش اور متوازن غذا پر عمل کرتی ہیں۔ وہ روزانہ ہائی انٹینسٹی ایکسرسائز اور ویٹ ٹریننگ کرتی ہیں جبکہ دال چاول، سبزیاں اور کھچڑی جیسے روایتی بھارتی کھانے ان کی خوراک کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے نزدیک صحت مند زندگی کے لیے گھریلو کھانے فاسٹ فوڈ سے زیادہ مؤثر ہیں۔

کرینہ کے مطابق ذہنی سکون اور یوگا ان کی روزمرہ زندگی کا لازمی جز ہیں، وہ جلدی کھانے اور بروقت سونے کی عادی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اصل خوبصورتی جسمانی کے ساتھ ذہنی اطمینان اور خوشی سے بھی وابستہ ہے۔

کرینہ کپور نے 1990 کی دہائی کے آخر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور آج وہ بالی وڈ کی کامیاب اور مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی نمایاں فلموں میں جب وی میٹ، کبھی خوشی کبھی غم، تلاش، 3 ایڈیٹس، گول مال سیریز، ویرے دی ویڈنگ، ہیروئن، بجرنگی بھائی جان، اشوکا اور چمکیلا سمیت متعدد سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں