اگست 25 کے مہینے میں پاکستان میں بننے والی بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی ہوگئی جسے پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبرقراردیاجارہاہے۔
مالی سال 2025 کے دو مہینوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 30 پیسے تھی جو کم ہو کر 7 روپے 80 پیسے پر آگئی ہے ۔
اگست 2025 میں پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں سالانہ 8 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ ہواجس کے بعد بجلی کی پیداوا ربڑھ کر 14218 گیگا واٹ ہوگئی،یہی پیداواراگست 2024 میں 13180 گیگا واٹ رہی تھی۔
اگست کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 70 پیسے رہی،ملک میں بجلی کی پیداوار کا سب سے بڑا حصہ ہائیڈل کا 38.80 فیصد رہاجس کے بعدآر ایل این جی کا 15.30 فیصد،مقامی کوئلے کا 15.10 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 8 فیصد رہا۔