نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے۔
نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔
شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔