کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کے بنیادی آداب کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ کھیل میں سیاست کو شامل کرنا افسوسناک عمل ہے اور یہ کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ میچز میں تمام ٹیمیں جیت کو وقار اور خوش اسلوبی کے ساتھ منانے کی روایت کو برقرار رکھیں گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے ایک میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے، جس پر قومی ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید برآں محسن نقوی نے میچ ریفری کے رویے پر بھی سوال اٹھایا، جنہوں نے ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں