اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں 16 سالہ ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی، جہاں ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے، اور اس نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو اس کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔