روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد۔ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔انٹربینک میں ڈالر 281.56 روپے سے کم ہوکر 281.55 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے کمی سے 282.61 روپے ،یورو 44 پیسے کمی سے 334.16 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.25 روپے سستاہوکر 386.60 روپے پر آگیا۔

اسی طرح یو اے ای درہم 17 پیسے سستا ہوکر 77.93 روپے ، سعودی ریال 18 پیسے سستا ہوکر 75.90 روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں