ایپل نے آئی فون 17 لانچ کردیا، 9 سال میں سب سے بڑی تبدیلیاں، قیمتیں بھی آگئیں

اسلام آباد ۔ایپل نے گذشتہ روز اپنے سالانہ لانچ ایونٹ میں نئی پروڈکٹس متعارف کرائیں جن میں سب سے بڑی پیش رفت نئے آئی فون 17 اور آئی فون ایئر کو قرار دیا جارہا ہے۔آئی فون ایئر پہلے سے زیادہ پتلا، مضبوط اور ہائی ڈینسٹی بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی، آئی فون ایئر کی قیمت 999 ڈالر ہوگی، جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی قیمتیں بالترتیب 1,099 ڈالر اور 1,199 ڈالر تک بڑھا دی گئی ہیں۔ایونٹ کے دوران سی ای او ٹِم کُک نے کہا کہ آئی فون ایئر ایپل کی اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔

ایپل نے آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں، سب سے پہلی چیز جو نظر آتی ہے وہ ہے پچھلے حصے میں نیا کیمرہ ڈیزائن، جسے ایپل نے ‘کیمرا پلیٹیو’ کا نام دیا ہے، اب چوکور کیمرہ ماڈیول کی جگہ ایک لمبی افقی بار دی گئی ہے۔

اس سے امکان ہے کہ آئی فون اب میز پر رکھنے پر ہلے گا نہیں، فون کے پچھلے حصے میں ایلومینیم باڈی اور شیشے کے امتزاج کو واضح کرنے کے لیے نیچے ہلکا سا مختلف رنگی ٹون بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان ماڈلز کی سب سے بڑی خصوصیت نیا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے جس میں اب 48 میگا پکسل سینسر دیا گیا ہے، جو الٹرا وائیڈ اور مین کیمرہ کے برابر ہے۔

زیادہ میگا پکسلز کی بدولت تصاویر مزید تفصیل کے ساتھ لی جا سکیں گی، اس کے ساتھ ایپل نے ایک نیا 4X آپٹیکل زوم بھی متعارف کرایا ہے۔

اگرچہ یہ پچھلے پرو ماڈلز میں موجود 5X آپٹیکل زوم سے کم ہے، لیکن کمپنی کے مطابق یہ کیمرہ 8X آپٹیکل جیسے زوم کی صلاحیت رکھتا ہے اور ڈیجیٹل زوم کی حد کو بڑھا کر 40X تک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں