شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نمایاں سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شان مسعود نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 12 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے 43ویں بیٹر بن گئے ہیں۔

گلوسٹر شائر کے خلاف جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک شان مسعود لیسٹر شائر کی طرف سے 80 رنز بنا چکے تھے اور اسی دوران انہوں نے 12 ہزار رنز کا ہدف عبور کیا۔

میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر لیسٹر شائر نے چار کھلاڑی آؤٹ ہونے پر 280 رنز اسکور کیے تھے، تاہم ٹیم کو اب بھی 212 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں