اسلام آباد۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں 12 ربیع الاول (6 ستمبر) کو عام تعطیل ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 6 ستمبر بروز ہفتہ چھٹی ہوگی۔