یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد دھناشری ورما کے انٹرویو میں اہم انکشافات

نئی دہلی ۔بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر یوزویندر چہل سے علیحدگی کے بعد والدین کی جانب سے ملنے والی سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھناشری نے بتایا کہ سابق شوہر سے طلاق کے ابتدائی دن ان کے لیے اور ان کے والدین کے لیے انتہائی جذباتی اور مشکل تھے، مگر اس کٹھن وقت میں اہلِ خانہ، قریبی دوستوں اور ٹیم کی مدد نے بہت سہارا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے منفی کمنٹس کو نظرانداز کرنا نسبتاً آسان تھا، لیکن ان کے والدین کو رشتے داروں اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ کبھی کبھار والدہ شدید اداس ہو جاتیں اور انہیں موبائل فون بند رکھنے کا مشورہ دینا پڑتا کیونکہ وہ اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پاتی تھیں۔

دھناشری کے مطابق والدین نے ہمیشہ یہ احساس دلایا کہ انہوں نے باوقار انداز میں ایک مضبوط رشتے سے الگ ہونے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، جس پر وہ فخر محسوس کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ دھناشری اور چہل نے دسمبر 2020 میں شادی کی تھی، تاہم جون 2022 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں اور مارچ 2025 میں باضابطہ طور پر ان کی طلاق ہوگئی۔

اس کے علاوہ حال ہی میں دھناشری فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ میں اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ ایک ڈانس نمبر میں نظر آئیں، جبکہ وہ تیلگو فلم ’’آکاشم داتی وستاوہ‘‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں