عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 10 ڈالر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے اور دس گرام 10 گرام 858 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے کا ہوگیا۔