ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مضبوط ہو گیا

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 282.22 روپے سے کم ہوکر 282.06 روپے پر بند ہوا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔100انڈیکس37 پوائنٹس کمی سے 146491 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 147534 رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں