اوگرا کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے صارفین کو کروڑوں کے بل موصول

اسلام آباد ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنانے میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو گیس کے کروڑوں روپے کے بل آگئے۔

اوگرا کے تاخیر سے آر ایل این جی کی قیمت کا تعین کرنے کے فیصلہ کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو گیس کے کروڑوں روپے کے بل آگئے۔

اوگرا نے آٹھ سال کے بعد آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنایا، جس کے بعد ہزاروں کے بل لاکھوں اور لاکھوں کے بل پلک جھپکتے میں کروڑوں روپے میں تبدیل ہو گئے۔

سوئی نادرن گیس کمپنی نے اوگرا کے فیصلے کے تحت آر ایل این جی استعمال کرنے والے ہزاروں گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بل بھجوا دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں