پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنا دینے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہوا، جس میں امنِ عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

مقدمے کے متن میں درج ہے کہ ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکن دھرنے سے متعلق ایک اجلاس میں مصروف تھے۔ پولیس کے چھاپے کے دوران کارکن بینرز اور ڈنڈوں سے مسلح تھے اور انہوں نے اشتعال انگیز نعرے لگانا شروع کر دیے۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شرکت کا منصوبہ بنا رہے تھے، جبکہ پولیس کی موجودگی پر انہوں نے مزاحمت کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں