سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام،ڈالربھی سستا

اسلام آباد ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیااورکاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام ہوگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1017 پوائنٹس اضافے سے 142025 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،

کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 142323 رہی۔ یہ بھی پڑھیں:عازمین حج سےاخراجات کی پہلی قسط آج سےوصول کی جائےگی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے ریکارڈ ساز رہاتھا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 41 ہزار 34 کی نئی بلند سطح پر بند ہواتھا۔

سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 180 ارب روپے مالیت کے 2.81 ارب حصص کا کاروبار ہوا، دوسری جانب نئے کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعدڈالر 282.72 روپے سے کم ہوکر 282.60 روپے پر آگیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں