آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ سے تعلق رکھنے والی نو منتخب لیبر پارٹی کی سینیٹر کورین ہولینڈ اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ پارلیمنٹ میں پہلی بار خطاب کے لیے پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینیٹر کورین ہولینڈ نے بچے کو اپنی گود میں اٹھائے دورانِ تقریر کہا کہ ان کا بیٹا ان کی ہمت اور حوصلے کی علامت ہے، اور یہی اس بات کا مظہر ہے کہ وہ اس مقام تک کیوں پہنچی ہیں۔
انہوں نے اپنی تقریر میں اس امر پر زور دیا کہ کام کرنے والی ماؤں کے لیے ایسے ادارہ جاتی ماحول کی ضرورت ہے جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ بآسانی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر کوئنزلینڈ کی لیبر پارٹی کی سینیٹر کورین ہولینڈ کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، اور صارفین کی جانب سے مسلسل تعریفی تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔