پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 39 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 38 ہزار 383 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے سے کم ہو گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیاہے۔