نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد ۔سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کوآئندہ 2 ماہ کے لئے 11فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں