پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دوسرے روز بھی برقرار رہا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 139,934 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار 140,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں معمولی مندی دیکھی گئی۔ پیر کے روز مارکیٹ میں 23 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 21 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب زرمبادلہ کی مارکیٹ میں روپے نے قدرے بہتری دکھائی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہوکر 283.05 روپے پر بند ہوئی، جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 283.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 286 روپے پر فروخت ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں