اسلام آباد ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوگیا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 172 پوائنٹس کا اضافہ ہوااور انڈیکس ایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اسی پر بند ہوا ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا،ہنڈریڈ انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اسی کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ چالیس ہزار ایک سو انچاس اور کم ترین سطح ایک لاکھ انتالیس ہزار ایک سوپچیانوے رہی۔
سٹاک ماہر شہریار بٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچنے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں خریداری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری معاشی استحکام کی علامت ہے،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا ملکی معیشت کیلئےمثبت اشارہ ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی کا رجحان دیکھا گیاجس کے باعث ایک لاکھ 40 ہزار کی حد بحال ہوئی،تاہم مارکیٹ میں دورانِ ٹریڈنگ اتار چڑھاوُ کا رجحان دیکھا گیا
گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی،3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت گرگئی، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 35 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔