اسلام آباد ۔پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، سونے کی قدر فی اونس 3 ڈال رکمی سے 3337 ڈالر ہوگئی۔