کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی۔ کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر ہے کہ ان کی سہولت کے لیے سندھ میں بزنس ون اسٹاپ شاپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں آن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس پورٹل سے بیورو کریسی کی کاروبار سے متعلق پیچیدگیاں ختم ہوں گی اور تاجر برادری کو سہولتیں ملیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ عوام کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ایس بوس کو آج سرکاری طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ آغاز بزنس میں آسانی کا نیا باپ ہے۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ تاجر برادری کو سہولتوں کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ پلیٹ فارم گورننس میں انقلابی قدم ہے۔ اس کے ذریعہ بیورو کریسی کی پیچیدگیاں ختم ہوں گی اور معاشی ترقی میں جدت آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں