خوشخبری:کئی ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فری کردیا

اسلام آباد ۔جولائی 2025 میں 32 ممالک پاکستانی شہریوں کو بغیر پیشگی ویزا سفر کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ان میں 8 ممالک مکمل ویزا فری ،دس سے زائد ممالک ائیر پورٹ پر ویز دیتے ہیں جبکہ 15 سے زائد ممالک میں ایک ویزا کی سہولت دستیاب ہے ۔

ویزا فری ممالک میں ڈومینیکا،ہیٹی ،مالدیپ،نیپال ،قطر و دیگر ممالک شامل ہیں جہاں قیام کی مدت مختلف ہوتی ہے

ای ویزا کے لئے ترکی ،آذربائیجان ،سری لنکا ،ملائیشی وغیرہ آن لائن سہولت فراہم کرتے ہیں

پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا رسائی محدود ہونے کی بڑی وجوہات میں عالمی سکیورٹی خدشات ،کمزور،سفارتی تعلقات اور انڈکس میں کم ریکنگ شامل ہیں

سفر سے پہلے تازہ ترین ویزا معلومات حاصل کریں ۔واپسی کا ٹکٹ ،ہوٹل ،بکنگ اور مناسب رقم ساتھ رکھیں اور میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں