اسلام آباد۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سوڈانی سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق سے اہم ملاقات، زرعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
زرعی تعلیم میں تعاون، سوڈانی طلباء کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں نشستیں بڑھانے پر گفتگو کی گئی
رانا تنویر حسین نے کہا کہ سوڈان کی زرخیز زمینیں اور پاکستان کی زرعی مہارت مل کر خطے میں خوشحالی لا سکتی ہیں ، پاکستان، سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی زرعی منصوبوں کی تجویز اہم پیش رفت ہے ،سوڈان میں پاکستانی ہنرمند دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا عملی مظہر ہیں
پاکستان زرعی شعبے میں پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کا مرکز بنے گا ، سوڈان کی چینی صنعت اور گوشت کی برآمدات میں پاکستانی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی