خوشحالی بینک کی کاروباری خواتین کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدام میں شمولیت

اسلام آباد ۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشترکہ اقدام سے شروع کیے گئے ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ (WE Finance Code) پر دستخط کر دیے ہیں جو ملک بھر میں کاروباری خواتین کے لیے زیادہ جامع مالیاتی نظام کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

اس کوڈ کا مقصد ملک بھر کے مالیاتی اداروں کے لیے ایک معیار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خواتین دوست مالیاتی خدمات کو فروغ دے سکیں اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو محفوظ اور قابل اعتماد مالی معاونت کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔
یہ کوڈ خوشحالی بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر کراچی والا سمیت مختلف کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں کے کے سی ای اوزکے دستخط سے مکمل ہوا اور یہ ملک میں صنفی عدم مساوات کے فرق کو کم کرنے اور خواتین کو قابل رسائی اور آسان مالیاتی حل فراہم کرنے کی کوششوں میں ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔ ان حلوں میں قرضہ پروگرامز، مشاورتی خدمات، سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اس موقع پر خوشحالی بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر کراچی والا نے کہا”ہم پُر یقین ہیں کہ خواتین کے لیے سازگار مالیاتی نیٹ ورک ہی ملک کو اقتصادی خوشحالی کی طرف لے جانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں، ہم پُرعزم ہیں کہ ہماری خواتین کلائنٹس کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے مالی معاملات کو مؤثر انداز میں سنبھال سکیں۔”

خوشحالی مائیکروفنانس بینک خواتین صارفین کے لیے ایک خصوصی بینکاری خدمات کی کیٹیگری فراہم کرتا ہے تاکہ وہ خود اپنا مالیاتی سفر پُراعتماد سہولیات اور معاونت کے ساتھ شروع کر سکیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں