اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر مافیا نے سادہ لوح عوام لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔گیس کنکشن کے نام سے شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور نا شروع کر دیئے ہیں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مافیا نے عوام کو لوٹنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنا لیا ہے ۔سوشل میڈیا اور عوامی مقامات پر ایک نوٹس زیر گردش میں ہے
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کنکشن اوپن کر دیئے گئے ہیں اور شہریوں کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نوٹس میں کہاگیا ہے کہ درخواستیں ہیڈآفس جمع کرائیں اور کسی ایجنٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوگی
نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ایک مرلے سے دس مرلے کے گھر کے کنکشن کے لئے فیس21 ہزار جمع کرائیں جبکہ دس مرلے سے زیادہ مکان والے 23 ہزار جمع کرائیں

یہ نوٹس عوام کولوٹ مار کرنے والے مافیا نے جاری کیا ہے اور سادہ لوح عوام سے گیس کنکشن کے نا م پر ہزاروں روپے موصول کرنا شروع کر دیا ہے
عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا اور عوامی مقامات پر چسپاں کیا گیا نوٹس جعلی ہے ،کسی مافیا کو گیس کنکشن کے لئے ہرگز پیسے جمع نہ کرائے جائیں۔
دوسری جانب سوئی ناردرن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،حکومت کی جانب سے تاحال نئے گیس کنکشن پر پابندی عائد ہے ،عوام کسی دھوکہ میں نہ آئیں ۔