پاکستان کے آئل سپلائی چین کے شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے دوسرے مرحلےآغاز

اسلام آباد ۔ ا وگرا کی جانب سے پاکستان کے آئل سپلائی چین کے شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کےسفر میں دوسرے مرحلےآغازکردیا گیا ہے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے باضابطہ طور ایک جامع ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کر لیا

•یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے متعارف کروایا گیا ہے ۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اس ڈیجیٹل نظام میں ای آر پی پلیٹ فارمز، جی پی ایس ٹریکنگ اور مرکزی ڈیش بورڈز کا استعمال کیا جائے گا۔

جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے مکمل نظام کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔

•اب تک 29 سے زائد او ایم سیز ، ای آر پی سسٹمز پر منتقل ،جبکہ تقریباً 15,000 آئل ٹینکرز جی پی ایس ٹریکرز سے لیس کیے جا چکے ہیں۔

اس سسٹم کے زریعے ایندھن کی ترسیل کی بروقت نگرانی ، غیر قانونی ڈیکینٹنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں