اسلام آباد :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، کشمیر سمیت بلوچستان اوربالائی سندھ میں چندمقامات پر بارش کی توقع ہے ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں سب سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین اور چلاس میں45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی ۔