پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا.پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں بھی سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ تین میچز 20 سے 24 جولائی کے دوران ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
**پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:**
* سلمان علی آغا (کپتان)
* ابرار احمد
* احمد دانیال
* فہیم اشرف
* فخر زمان
* حسن نواز
* حسین طلعت
* خوشدل شاہ
* محمد عباس آفریدی
* محمد حارث (وکٹ کیپر)
* محمد نواز
* صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
* صائم ایوب
* سلمان مرزا
* سفیان مقیم
**ٹیم منیجمنٹ:**
* نوید اکرم چیمہ (منیجر)
* مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)
* ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)
* محمد حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)
* شین میکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)
* کلف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)
* گرانٹ لوڈن (فٹنس کوچ)
* طلحہ اعجاز (اینالسٹ)
* سید نعیم احمد (میڈیا مینیجر)
* ارتضاء کومیل (سیکیورٹی مینیجر)
* ڈاکٹر واجد علی رفائی (ڈاکٹر)
* محمد احسن (مساجر)