حج2026 ،آن لائن مفت رجسٹریشن کیلئے 2 دن باقی

اسلام آباد ۔حج 2026 کیلئے منسٹری نے رجسٹریشن شروع کردی ہے اور اس کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 جولائی تک رجسٹریشن نہ کرانے والے حج 2026 کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے، یعنی حج 2026 پہ نہیں جاسکیں گے۔
اپلائی کرنے کا طریقہ
خود سے آن لائن اپلائی کریں، آن لائن اپلائی کرنے کا لنک https://applyonline.hajjinfo.org
کسی بھی نامزد بینک وزٹ کرکے رجسٹر کرالیں۔
کسی بھی رجسٹرڈ پرائیویٹ حج آرگنائزر سے رابطہ کرکے ان کی مدد سے رجسٹر کرالیں۔
رجسٹر کرانے کیلئے ویڈیو Tutorialhttps://youtu.be/vKUR4grTrWo?si=8h9rqXuX_vj5UJqu۔دیکھیں
پرائیویٹ اور گورنمنٹ تمام عازمین حج کیلئے 2026 کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی سب لوگوں کیلئےحج 2026 کی رجسٹریشن لازمی ہے۔
کمپیوٹرازڈ CNIC یا NICOP2۔ اپنا موبائل نمبر، ایڈریس: اوورسیز پاکستانی جن کے پاس پاکستانی نمبر نہ ہو وہ پاکستان میں موجود کسی عزیز، رشتہ دار، دوست کا موبائل نمبر، ایڈریس دے سکتے ہیں۔
فری رجسٹریشن ہے، کوئی فیس نہیں ہے۔یہ صرف رجسٹریشن ہے۔ حج پالیسی کچھ عرصے بعد آئے گی، اس کے مطابق حج پیکیج کی رقم کے ساتھ ایپلیکیشنز جمع کرانی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں