کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2143 روپے کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 25 ڈالر کمی سے فی اونس 3310 ڈالر پر آگیا۔