پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا، کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی ، ڈالر بھی سستا ہوگیا ۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔اضافے کے باعث انڈ یکس ایک لاکھ 56 ہزار 201 کی سطح پر ٹر یڈہوا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 156141 کی سطح پر بند ہوا تھا ۔تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا
،ہنڈریڈ انڈیکس 1701 پوائنٹس کمی سے 154440 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 156519 کم ترین سطح 154360 رہی۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6پیسے سستا ہوگیاانٹر بینک میں ڈالر 281.56 روپے سے کم ہوکر 281.50 روپے پر آگیا۔