پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 33 ہزار کی حد عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی سے آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسٹاک ایکسچینچ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرلی۔

1658 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ تینتیس ہزارچھ سوسات پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں