ٹرمپ کا امن مشن، نوبل انعام کی دوڑ میں شامل،پاکستان اور اسرائیل کی مشترکہ حمایت

واشنگٹن۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کو تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹرمپ کے اس اہم کردار کو سراہا ہے جس کے ذریعے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو ٹالا گیا۔

“یہ نامزدگی صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی کاوشوں کا اعتراف ہے جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تصادم کو روکنے میں کردار ادا کیا

پاکستان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرے گا، اور انہیں اصل امن ساز قرار دیا

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے ایک خط وائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران پیش کیا۔

نیتن یاہو نے کہا وہ بیک وقت کئی ممالک اور خطوں میں امن قائم کر رہے ہیں۔ٹرمپ، جو اس سے قبل بھی نوبل انعام نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں، نے نیتن یاہو کا خط وصول کر کے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششوں کو مزید اجاگر کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں