اسلام آباد ۔مالی سال 2024-25 میں کمپٹیشن نے 69 مرجر و ایکوزیشنز کی منظوری دیدی
غیر ملکی کمپنیوں کی ٹرانزیکشن کے نتیجے میں 50 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ملک میں آئی
اہم ٹرانزیکشن میں این ایل سی اور ڈی بی ورلڈ دبئی کا جائنٹ ونچر شامل ،بازار ٹیکنالوجیز نے ویمل سول کو ایکوائر کیا
یوریکوم اٹلی نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز کے 50 فیصد حصص خریدے،برکلے اسکوائر ہولڈنگ نے اوگلیوی، مائنڈشیئر، سوہو اسکوائر کے حصص خریدے
سعودی کمپنی واکعب ڈیٹا نے ووٹ ٹیک کے 80 فیصد حصص حاصل کیے،مقامی سطح پر 64 مرجر ٹرانزیکشنز کی منظوری دی گئی
الفلاح ایسیٹ مینجمنٹ نے فیصل مینجمنٹ کے فنڈز سنبھال لیے،سفائر فائبرز و مائنڈ برج نے اوچ پاور و اوچ پاور ٹو کو ایکوائر کیا،سادہ پے، پراکٹر اینڈ گیمبل، جے کے شوگرکی ٹرانزیکشن بھی شامل