اسلام آباد: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے تھرڈ امپائر کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے
ایک ٹی وی شو میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ “فخر آؤٹ نہیں تھا ڈاؤٹ کی صورت میں فائدہ بیٹسمین کو ملنا چاہیے تھا”
انہوں نے مزید کہا کہ “یہاں مجھے اینگل نظر نہیں آیا کیوں نہیں نظر آرہا؟ 26 کیمروں کے باوجود درست زاویہ دستیاب نہیں ہوا امپائر نے صرف دو اینگل دیکھے اور فیصلہ کر دیا جن میں سے ایک میں لگ رہا تھا کہ گیند سیدھی کیچ ہوئی شاید میچ کا نقشہ بدل جاتا اگر فخر کریز پر موجود رہتا”
شعیب اختر نے تھرڈ امپائر کے فیصلے کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں صاف طور پر واضح ہونا چاہیے کہ گیند نے زمین کو چھوا یا نہیں لیکن ری پلے سے فیصلہ متضاد محسوس ہوا
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی فخر زمان کے آؤٹ کو مشکوک قرار دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں لگا گیند زمین کو لگی مگر فیصلہ آخرکار امپائر کا ہی ہوتا ہے”